فیصل آباد :  ڈاکوئوں کی لڑکی سے زیادتی ،گھر لوٹ لیا

Sep 29, 2024

 فیصل آباد(نمائندہ خصوصی) اوباشوں نے لڑکیوں‘ خواتین اور بچوں کوہوس کانشانہ بناڈالا۔ نواحی علاقہ میں ڈاکووں نے دوران واردات دوشیزہ کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا، ڈاکو چار گھر لوٹ کر آرام سے فرار ہو گئے، تھانہ نشاط آباد کے علاقہ 100 ج ب کڑی والا کی نئی آبادی علی ٹاؤن میں مسلح ڈاکوئوں کا پانچ رکنی گروہ خاتون (ح )کے گھر میں گھس گیا‘ اس کی بیٹی (ج ) کو یرغمال بنا کر سات لاکھ نقدی اور دس تولہ سونا چھین لیا۔ جبکہ اسی دوران تین ڈاکوئوں نے (ج ) کو اسلحہ کے زور پر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔فیصل آباد‘نواحی علاقہ میں تین اوباش ملزموں نے دو کمسن بچیوں کو اپنی ہوس کا نشانہ بنا دیا۔ تیس فٹا بازار نشاط آباد میں تین اوباش ملزموں خاتون (الف ) کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔عمر ویلی میں دو اوباش ملزموں نے خاتون(ب ) کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔تھانہ ساندل بار 30 ج ب کی رہائشی لڑکی (پ ) کوملزم عدنان نے ہوس کانشانہ بناڈالا۔تھانہ بٹالہ کالونی فوارہ چوک میں عبدالرحمان وغیرہ نے لڑکے (ں) کو زیادتی کانشانہ بناڈالا۔تھانہ بلوچنی 70 ر ب کے قریب نامعلوم اوباش ملزم لفٹ دینے کے بہانے فیکٹری ورکر خاتون (م ) کوزیادتی کانشانہ بنادیا۔تھانہ کھرڑیانوالہ 229 ر ب میں اوباش حنیف اور سلیم لڑکی (ل ) کوہوس کانشانہ بناڈالا۔

مزیدخبریں