سعودی عرب اور اردن میں منشیات  کی سمگلنگ سے نمٹنے کیلئے معاہدہ

Sep 29, 2024

ریاض (اے پی پی)سعودی عرب اور اردن میں منشیات کی سمگلنگ سے نمٹنے کیلئے معاہدہ طے پا گیا  ہے۔ایس پی اے کے مطابق  دارالحکومت ریاض میں ہونے والی ملاقات کے دورانسعودی وزیر داخلہ شہزادہ عبدالعزیز بن سعود بن نایف اور  اردن کے ہم منصب مازن عبداللہ الفرایا   نے دونوں ملکوں کی وزارت داخلہ کے درمیان سکیورٹی تعاون بڑھان کے طریقوں اور مشترکہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا  ۔دونوں وزرا نے سعودی عرب اور اردن کے درمیان تعاون کے ایک معاہدے پر دستخط کیے جس کا مقصد غیرقانونی سمگلنگ، منشیات، نشہ آور اشیا اور کیمیائی مادوں کی غیر قانونی سمگنگ کی روک تھام ہے۔

مزیدخبریں