ساہیوال (نمائندہ نوائے وقت) ساہیوال چیمبر آف کامرس اینڈا نڈسٹریز کے انتخابات مکمل ہو گئے۔ ایسوسی ایٹ کلاس کے نومنتخب ایگزیکٹو ممبر چوہدری ناصر حمید سینئر نائب صدر اور کارپوریٹ کلاس کے نو منتخب ایگز یکٹو ممبر شکیل احمد شیخ نائب صدر منتخب ہو گئے۔ شیخ عظمت سلیم پہلے ہی بلا مقابلہ صدر منتخب ہو گئے تھے۔ سینئر نائب صدر کیلئے 3 امیدواروں اور نائب صدر کیلئے2 امیدواروں نے کاغذات جمع کرائے تھے۔ ساہیوال چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے ایگزیکٹو ممبران کی کل تعداد 22 ہے جن میں17 ووٹ کاسٹ ہوئے جبکہ 5 ووٹ کاسٹ نہیں ہوئے۔ سیکرٹری ساہیوال چیمبر نے ووٹ کاسٹ نہ کرنے والے 5 ایگزیکٹو ممبران کے نام نہیں بتائے۔
ساہیوال: چیمبر کے انتخابات مکمل، ناصر حمید سینئر نائب صدر، شکیل احمد نائب صدر منتخب
Sep 29, 2024