کراچی(این این آئی)گورنر سندھ کامران ٹیسوری سے سعودی عرب کے قائم مقام قونصل جنرل عبدالرحمن سعد نے ملاقات کی۔ملاقات میں پاک سعودیہ اقتصادی تعلقات، سندھ میں سرمایہ کاری کے مواقع اور باہمی دلچسپی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا کہ پاکستان سعودی عرب اسلامی اخوت کے رشتے میں منسلک ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب نے ہمیشہ ہر مشکل وقت میں پاکستان کی بھرپور مدد کی ہے، سعودی عرب کے سرمایہ کاروں کو ہر ممکن سہولتیں فراہم کریں گے۔سعودی عرب کے قائم مقام قونصل جنرل عبدالرحمن سعد نے کہاکہ پاکستان سے تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتے ہیں۔
گورنر سندھ سے قائم مقام سعودی قونصل جنرل عبدالرحمن سعد کی ملاقات
Sep 29, 2024