اسلام آ باد (آئی این پی ) پاک چین کمپنیوں کے درمیان ہربل آئل انڈسٹری کے فروغ کیلئے خصوصی زرعی پارک میں شراکت کی مفاہمتی یاداشت پر دستخط ہو گئے ۔ گوادر پرو کے مطابق پاکستان کیریئم ہیلتھ کیئر انوویشن کمپنی لمیٹڈ نے انہوئی انونگڈا ایگریکلچرل سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کمپنی لمیٹڈ کے ساتھ مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کئے ہیں جس کا مقصد چین پاکستان خصوصی زرعی صنعتی پارک کے قیام کے لئے ایک مشترکہ منصوبے کا آغاز ہے۔ یہ شراکت داری خالص تیل اور روایتی ادویات کی خصوصیات سے مالا مال پودوں اور جڑی بوٹیوں کی کاشت کے ساتھ ساتھ خالصتیل نکالنے میں تحقیق اور ترقی پر مرکوز ہے۔ گوادر پرو کے مطابق مفاہمت کی یادداشت پاکستان کے قدرتی وسائل کو بروئے کار لانے اور جدید طریقوں کو فروغ دینے کے مشترکہ عزم کی عکاسی کرتی ہے جس سے عالمی خالص تیل کی صنعت میں پاکستان کا مقام بلند ہوگا۔ اس اشتراک کا مقصد اعلی معیار کے خالص تیل کی پیداوار ہے جو فارماسیوٹیکل، کاسمیٹکس اور ویلنیس پروڈکٹس جیسے شعبوں میں بڑھتی ہوئی طلب کو پورا کرے۔ اس اقدام کے ایک حصے کے طور پر، وہ پارک میں خالص تیل نکالنے کے لئے سٹیویا، جاپانی پودینہ اور میٹھے آلو کی کاشت کریں گے۔ گوادر پرو کے مطابق خالص تیل ، جو اپنی علاج کی خصوصیات کے لئے مشہور ہیں ، نے اپنی متنوع ایپلی کیشنز کی وجہ سے مقبولیت میں اضافہ دیکھا ہے۔ اروما تھراپی اور جلد کی دیکھ بھال سے لے کر قدرتی علاج تک، یہ تیل جدید صحت کے معمولات کا ایک لازمی حصہ بن گئے ہیں. پاکستان، اپنے متنوع آب و ہوا کے حالات اور مٹی کے ساتھ، جڑی بوٹیوں اور پودوں کی کاشت کے لئے مثالی ہے جو خالص تیل سے مالا مال ہیں۔ گوادر پرو کے مطابق اس شراکت داری کے تحت انہوئی انونگڈا پاکستانی کاشتکاروں کو کاشت کاری کی جدید ترین تکنیک منتقل کرے گی جس سے نہ صرف فصلوں کی پیداوار میں اضافہ ہوگا بلکہ اعلی معیار کے خالس ہربلتیل کی پائیدار اور موثر پیداوار کو بھی یقینی بنایا جاسکے گا۔