احتساب عدالت نے شرجیل میمن و دیگر کیخلاف اثاثہ جات بنانے کے ریفرنس  کی سماعت12اکتوبر تک ملتوی

Sep 29, 2024

کراچی(این این آئی) کراچی کی احتساب عدالت نے شرجیل میمن و دیگر کیخلاف اثاثہ جات بنانے کے ریفرنس کی سماعت12 اکتوبر تک ملتوی کردی۔ہفتہ کو کراچی میں احتساب عدالت میںشرجیل میمن و دیگر کیخلاف اثاثہ جات بنانے کے ریفرنس کی سماعت ہوئی۔ وکیل صفائی عامر نقوی ایڈوکیٹ نے موقف دیا کہ یہ مقدمہ نیب کا نہیں بنتا، چیئرمین نیب کو واپس بھیجا جائے۔ اگر نیب کے الزامات کو سامنے رکھ کر تخمینہ لگایا جائے تو اثاثے 5 کروڑ سے بھی کم ہیں۔وکیل صفائی راج واحد ایڈوکیٹ نے موقف اپنایا کہ ملزمان پر لگائے جانے والے الزامات مفروضوں پر مبنی ہیں، لہٰذاملزمان کو بری کیا جائے۔ پراسیکیوٹر نیب نے موقف دیتے ہوئے کہا کہ ان درخواستوں کا جواب دینے کے لیئے مہلت دی جائے۔

مزیدخبریں