حکومت عالمی اداروں کے دباؤ پر مزدور دشمن اقدامات سے گریز کرے: چوہدری منظور

 اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) پیپلز لیبر بیورو پاکستان کے انچارج اور پیپلز پارٹی کی سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن چوہدری منظور احمد نے کہا ہے کہ سرکاری ملازمین، صنعتی کارکنوں، پنشنرز اور محنت کش طبقہ کے حوالے سے وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے بعض اقدامات سے عوام الناس بالخصوص تنخواہ دار اور محنت کش طبقہ میں تشویش، بے چینی اور اضطراب پایا جاتا ہے اور ان کے مسائل اور مشکلات میں اضافہ ہو رہا ہے لہٰذا ضروری ہے کہ موجودہ حکومت عالمی مالیاتی اداروں کے دباؤ پر اپنے مجوزہ مزدور دشمن اقدامات پرعمل درآمد سے گریز کرے اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی تجاویز کی روشنی میں ملک کی مزدور قیادت کی مشاورت سے اداروں کی ترقی، بقا ء اور مضبوطی کا قابل عمل راستہ تلاش کرے۔

ای پیپر دی نیشن