لیاقت بلوچ سے ملائیشیا کے سفارتکار خیرالامری قمرالدین کی ملاقات  

لاہو ر(خصوصی نامہ نگار) نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ سے ملائیشیا کے سفارت کار فرسٹ سیکریٹری خیرالامری قمرالدین نیاسلام آباد میں ملاقات کی اور القدس کمیٹی کو وزیراعظم ملائیشیا ڈاکٹر انور ابراہیم کے دورہ پاکستان کے موقع پر وزیر خارجہ ملائیشیا سے ملاقات کی دعوت دی۔ لیاقت بلوچ نے کہا وزیراعظم ملائیشیا کے دورہ پاکستان کا خیرمقدم کرتے ہیں۔ القدس کمیٹی کیلئے ملائیشیا کی قیادت سے ملاقات خوشی اور اعزاز کا باعث ہوگا۔ لیاقت بلوچ نے منصورہ میں سیاسی قومی امور کے مشاورتی اجلاس سے خطاب اور میڈیا، نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے وزیراعظم میاں شہباز شریف کے خطاب سے مسئلہ کشمیر و فلسطین اجاگر ہوا اور اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کے خطاب کے موقع پر بائیکاٹ کا اچھا اقدام کیا گیا لیکن مسئلہ فلسطین کے حل کیلئے 2 ریاستی فارمولہ درست مؤقف نہیں، اس سے صرف فلسطین ہی نہیں مسئلہ کشمیر سے مکمل دستبرداری کا تاثر ابھر رہا ہے۔ حکومت فوری وضاحت کرے اور مسئلہ کشمیر و فلسطین پر قائداعظمؒ کے اعلان کردہ پالیسی کا اعادہ کیا جائے۔ ظالم کے ظلم کے سامنے پسپائی اور اصل مؤقف سے فرار بڑا قومی جرم ہوگا۔ یہ حقیقت پھر عیاں ہوگئی کہ اسرائیلی وزیراعظم کا جنرل اسمبلی سے خطاب جنگی مجرم کا خطاب تھا۔ جنگی مجرم نے جنرل اسمبلی سے جنگی جرائم جاری رکھنے کا اعلان کیا۔

ای پیپر دی نیشن