آئینی فیصلوں کی وجہ سے پاکستان کی اعلیٰ عدالتیں کٹہرے میں کھڑی ہیں:شہزادسعید چیمہ 

لاہور(نیوز رپورٹر)آئینی فیصلوں کی وجہ سے پاکستان کی اعلیٰ عدالتیں کٹہرے میں کھڑی ہیں۔ جب فیصلے نظریہ ضرورت کے تحت ہونگے تو وہ تاریخ پر کالا دھبہ ثابت ہونگے۔عدالتوں نے پارلیمانی نظام اور جمہوریت کو سبو تاژ کیا۔ پیپلز پارٹی کو پنجاب کی سیاست میں مفاہمت سے نقصان ہوا۔ ہمارے ن لیگ کیساتھ معاہدے میں پیشرفت نہیں ہوئی۔ جہاں پیپلز پارٹی کے پاس اختیار ہے وہاں عوامی بھلائی کی کام کر رہی ہے۔ پیپلز پارٹی آئین، جمہورہت، پارلیمنٹ اور عوام کیساتھ کھڑی ہے اور ریاست کو مضبوط کرنے میں اپنا کردار ادا کرتی رہیگی۔ ان خیالات کا اظہار پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے سیکرٹری اطلاعات شہزاد سعید چیمہ نے پیپلز سیکرٹیریٹ میں ثمینہ خالد گھرکی، رانا جواد، میاں ایوب اور حاجی عزیز الرحمن چن کیساتھ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر علامہ یوسف اعوان،ڈاکٹر خیام حفیظ، چودھری سجاد نذیر،نرگس خان،بشری مانیکا بھی موجود تھے۔شہزاد سعید چیمہ کا کہنا تھا مسئلہ عدالتوں کا نہیں بلکہ انکے سربراہان کے ذاتی پسند نا پسند پر مبنی فیصلے ہیں۔انہوں نے واضح کیا کہ آئینی عدالت کا مقصد کسی عدالت کے اختیارات یا حدود کو چھیڑنا نہیں۔ آئینی عدالت میں پورے پاکستان کی نمائندگی ہو گی تاہم آئینی عدالت بننے پر سپریم کورٹ لائم لائٹ سے نکل جائیگی۔

ای پیپر دی نیشن