لاہور(خبرنگار)لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس امجد رفیق نے ایم پی او آرڈیننس کی سیکشن 3 کو معطل کرنے کی درخواست کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا، عدالت نے صوبائی حکومت کے وکیل کو معاونت کیلئے یکم اکتوبر کوطلب کرلیا، درخواست گزار کے وکیل نے نظر بندی کی سیکشن 3 کو معطل کرنے کی استدعا کی، درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ سیاسی بنیادوں پر نظر بندی کے احکامات کو استعمال کیا جارہا ہے۔
ہائیکورٹ: ایم پی اوکا آرڈیننس کی سیکشن 3 کو معطل کرنے کی درخواست کا ‘حکومتی وکیل معاونت کیلئے طلب
Sep 29, 2024