لاہور(سٹاف رپورٹر) ڈی آئی جی آپریشنز محمد فیصل کامران نے کرپشن اور اختیارات سے تجاوز کرنے پر 2پولیس اہلکاروں کو نوکری سے برخواست کردیا ۔پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ میںہفتہ وار اردل روم ہوا۔ اردل روم میں آفیشلز کو جاری 70شوکاز نوٹسز اور 26اپیلوں کی سماعت ہوئی۔اردل روم میں ویلفیئر کی غرض سے بھی افسر اور جوان پیش ہوئے ۔ ڈی آئی جی آپریشنز نے کہا کہ اردل روم کا مقصدخود احتسابی کے عمل کر برقرار کھنا ہے ۔ کرپشن او ر اختیارات سے تجاوز پر کڑے احتساب کا عمل جاری ہے ۔ پولیس افسر اور جوان نیک نیتی سے اپنے فرائض ادا کریں ۔