لاہور(کامرس رپورٹر) عالمی شہرت یافتہ سمارٹ فون برانڈ ویوو نے پاکستان کی سب سے پسندیدہ آن سکرین جوڑی بلال عباس اور دُرفشاں سلیم کواپنےV40 سیریز کے برانڈ ایمبیسیڈرز کے طور پر متعارف کروا دیا ہے۔ دونوں ستارے اپنی قابلیت اور بے پناہ مقبولیت کی بنیاد پر ویوو کی V سیریز کی جدت اور بہترین کارکردگی کی عکاسی کرتے ہیں۔ اس بار بلال عباس پہلی دفعہ ویوو فیملی کا حصہ بنے ہیں جبکہ دُرفشاں ویوو کی Y سیریز کے بعد اب V سیریز کی نمائندگی کرینگی۔ویوو 5G، V40 یکم اکتوبر2024 کو متعارف کروایا جائے گا اور یہ پاکستان کی سمارٹ فون مارکیٹ میں ایک بہترین اضافہ ثابت ہوگا۔ ویوو کی مقبول زمانہ آپٹیکل ٹیکنالوجی کمپنی ZEISS کیساتھ شراکت داری کی وجہ سے صارفین 5G، V40 سے دلکش تصاویر اور ویڈیوز بنا سکیں گے۔ درفشاں سلیم انتہائی پرجوش انداز میں کہتی ہیں میں ویوو کیساتھ اپنا سفر جاری رہنے پر بے حد خوش ہوں۔ ویوو 5G، V40 خاص طور پر ZIESS کیساتھ شراکت کی وجہ سے پاکستانی سمارٹ فون مارکیٹ میں ایک انتہائی دلچسپ اضافہ ہے۔بلال عباس نے کہایہ برانڈ پاکستان میں ہمیشہ جدید ٹیکنالوجی لے کر آیا ہے۔ ویوو 5G، V40 میں ZIESS کیساتھ اشتراک ویوو کے اس عزم کا ثبوت ہے کہ پاکستانی صارفین کی ضروریات کو مد نظر رکھتے ہوئے بہترین سمارٹ فون مہیا کیا جائے۔