لاہور(خبرنگار)سول جج عائشہ عالمگیرنے 29 لاکھ روپے فراڈ کے خلاف دائر درخواست پر نجی سٹیل مل سمیت دیگر فریقین کو نوٹسزجاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا، درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ درخواست گزار نے ملزم مسعود لطیف کے ذریعے نجی سٹیل مل سے سریا خریدنے کی ڈیل کر لی ،ملزم کی جانب سے 5 ٹن سریے کی ڈیلیوری کی گئی جبکہ باقی حوالگی کی یقین دہائی کروائی گئی، فریقین کی جانب سے باقی 5 ٹن سریے کی ڈیلیوری نہیں کی گئی جبکہ ساری رقم پہلے سے ادا ہو چکی ہے، نجی سٹیل مل کی جانب سے باقی سریا فراہم کرنے سے صاف انکار کر دیا گیا، عدالت29 لاکھ روپے ادا کرنے کا حکم دے۔
29 لاکھ روپے کا فراڈ ‘ نجی سٹیل مل سمیت دیگر فریقین سے جواب طلب
Sep 29, 2024