لاہور(خبرنگار)بھگت سنگھ میموریل فائونڈیشن کے چیئرمین امتیاز رشید قریشی نے بھارت اور پاکستان کی حکومتوں سے مطالبہ کیا ہے کہ قومی ہیرو بھگت سے کی بر صغیر میں خدمات کے صلے میںبھارت کے سب سے بڑے ایوارڈ بھارت رتنا اور پاکستانی سب سے بڑے ایوارڈ سول ایوارڈ سے نوازا جائے جبکہ بھگت سنگھ کے نام کے ڈاک ٹکٹ بھی جاری کئے جائیں اور کسی شاہراہ کا نام بھگت سنگھ کے نام سے منسوب کیا جائے۔ وہ گذشتہ روز لاہور ہائی کورٹ کے ڈیمو کریٹک لان میں بھگت سنگھ کی 117ویں سالگرہ کی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔