پروفیسر ڈاکٹر نیاز اختر کی پروفیسر ڈاکٹر شاہد منیر سے ملاقات ،منصب سنبھالنے پر مبارکباد  

لاہور (لیڈی رپورٹر ) قائداعظم یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر نیاز اختر نے یو ای ٹی لاہور کے نئے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شاہد منیر سے ملاقات کر کے منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی اور گلدستہ پیش کرتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ ڈاکٹر نیاز اختر نے کہاڈاکٹر شاہد منیر کا ملک کی نامور یونیورسٹی کے وائس چانسلر منتخب ہونا ہمارے لیے باعث فخر ہے۔ وہ چیلنجز کا مقابلہ کرنا جانتے ہیں اور یقیناً یو ای ٹی کی سمت کو درست کریں گے۔ ڈاکٹر شاہد منیر نے ڈاکٹر نیاز اختر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا وہ سینئرز کی رہنمائی میں یو ای ٹی کی ساکھ کو بحال کرنے کیلئے پرعزم ہیں۔ اس ملاقات کے موقع پر ڈاکٹر عبدالستار شاکر، ڈاکٹر ظفر نون، رجسٹرار محمد آصف، ڈاکٹر تنویر قاسم، ڈاکٹر شعیب، ڈاکٹر مشتاق اور ڈاکٹر فہیم گوہر بھی موجود تھے۔

ای پیپر دی نیشن