اسلام آباد (وقائع نگار) جوڈیشل مجسٹریٹ فرخ علی خان نے کمسن گھریلو ملازمہ رضوانہ تشدد کیس کی سماعت سے معذرت کر لی۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ایسٹ نے کیس سماعت کیلئے دوسری عدالت بھجوا دیا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ فرخ علی خان کی عدالت میں سماعت کے دوران ملزمہ سول جج کی اہلیہ سومیا عاصم، پراسیکیوٹر اور تفتیشی افسر ریکارڈ سمیت عدالت پیش، ملزمہ کے وکیل قاضی غلام دستگیر کے معاون وکیل نے عدالت کو بتایا کہ سینیئر کونسل راستوں کی بندش کے باعث راولپنڈی سے نہیں آ سکے، جج فرخ علی خان نے ریمارکس دئیے کہ پہلے بھی ایک جج صاحب نے ایسے ہی کیس کا سامنا کیا اور انہیں سزا سنائی گئی تھی۔ ایک متنازعہ معاملہ میں برطرف کر دیا گیا تھا، اپیل اب سپریم کورٹ میں زیر التواء ہے، کسی بھی بے بنیاد الزام یا منفی تاثر سے بچنے کیلئے سماعت سے معذرت کرتا ہوں۔
جوڈیشل مجسٹریٹ کی رضوانہ تشدد کیس کی سماعت سے معذرت
Sep 29, 2024