کئی وارداتیں‘ شہری لاکھوں روپے سے محروم‘کاہنہ میں اہلکار کوبھی لو ٹ لیا گیا

لاہور‘کاہنہ(سٹاف رپورٹر‘نامہ نگار)شہرکے مختلف علاقوںمیں چوری وڈکیتی کی متعد دوارداتوں میںشہریوںسے لاکھوںروپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات،موبائل فون،موٹرسائیکلوںاورگاڑیوںسمیت اوردیگرسامان لوٹ لیاگیا۔ کاہنہ میں ایک پولیس اہلکار سمیت 10افراد سے 5لاکھ سے زائدمالیت کا سامان اور نقدی لوٹ لی ۔شالیمارمیںسلیم سے 2لاکھ 20ہزاررا‘موبائل فون‘ریس کورس میںارشدسے 2لاکھ 10ہزار‘موبائل فون‘جوہرٹائون میں صفدر سے 1لاکھ 85 ہزار‘موبائل فون‘فیصل ٹائون میںعابد سے 1لاکھ 80‘موبائل فون‘مصری شاہ میںفرقان سے1 لاکھ 70 ہزار‘ موبائل فون،ڈیفنس بی میںسلطان سے 1لاکھ 60 ہزار‘موبائل فون،ہڈیارہ میں صغیرسے ایک لاکھ 45ہزار‘ موبائل فون دیگرسامان لوٹ لیا گیا۔سول لائنزاورفیکٹری ایریاسے گاڑیاںجبکہ ستوکتلہ بھاٹی گیٹ ‘شادمان سے موٹرسائیکلیںچوری ہوگئیں۔

ای پیپر دی نیشن