آئینی عدالتوں کی مخالفت کرنے والے ہوش کے ناخن لیں: عارف سندھیلہ

Sep 29, 2024

شیخوپورہ (نمائندہ نوائے وقت) مسلم لیگ (ن) کے ضلعی صدر و سابق رکن صوبائی اسمبلی محمد عارف سندھیلہ نے کہا کہ آئینی عدالتوں کے قیام کے خلاف بیان بازی کرنے والے زمینی حقائق جھٹلانے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں۔ اس وقت سپریم کورٹ میں 60 ہزار سے زائد مقدمات اِلتوا کا شکار ہیں، لوگوں کو بنیادی انصاف اپنے حقوق اور عام پراپرٹی کے سٹے کے فیصلوں کیلئے بھی سالوں انتظار کرنا پڑ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئینی عدالتوں کے تاریخی اقدام کی بے جا مخالفت کر کے اسے سیاست کا رنگ دینے والے ہوش کے ناخن لیں‘ معیشت کی بہتری کے ساتھ ساتھ انصاف کی فراہمی پر بھی بھرپور توجہ دینا ہو گی۔

مزیدخبریں