حکومت کاروبار میں آسانی کو بڑھانے پر کام کر رہی ہے: جام کمال

 اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) وفاقی وزیر تجارت جا م کمال خان نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان میں کاروبار کرنے میں آسانی کو بڑھانے پر کام کر رہی ہے تاکہ اسے غیر ملکی سرمایہ کاری کے لیے پرکشش مقام بنایا جا سکے۔ پاکستان سنگل ونڈو جیسے منصوبے شروع کیے گئے ہیں تاکہ ممکنہ سرمایہ کاروں کو مختلف اجازت ناموں کے لیے مختلف سرکاری محکموں کے درمیان گھومنے پھرنے کی بجائے ایک جامع حل فراہم کیا جا سکے۔ حکومت کاروباروں کو سپورٹ کرنے اور ایک ایسے ماحول کو فروغ دینے کے لیے پوری طرح پرعزم ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی 40 سالہ سالگرہ کی تقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہی۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ حکومت کی دانشمندانہ اور موثر پالیسیوں سے مہنگائی میں کمی آئی ہے۔ مستحکم اور غیر ملکی ذخائر میں اضافہ نے شرح سود میں کمی لائی ہے۔ مزید برآں، حکومت صنعت کے لیے بالعموم اور خاص طور پر برآمد کنندگان کے لیے بجلی کے نرخوں کو کم کرنے کے لیے انتھک محنت کر رہی ہے۔

ای پیپر دی نیشن