لاہور (خبر نگار) لاہور ہائیکورٹ، پی ٹی آئی کو جلسے کی اجازت نہ دینے کے خلاف ڈی سی لاہور کے خلاف توہین عدالت کی درخواست سماعت کے لیے مقرر، جسٹس فاروق حیدر 30 ستمبر کو اکمل خان کی درخواست پر سماعت کریں گے۔ درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ ڈی سی لاہور نے عدالتی احکامات کے باوجود جلسے کی اجازت نہیں دی، راولپنڈی، جہلم اور اٹک سمیت پنجاب میں دفعہ 144 نفاذ کرنے کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا۔ درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ راولپنڈی سمیت پنجاب بھر میں دفعہ 144 نافذ کرنا غیر قانونی ہے۔ پی ٹی آئی جب جلسے یا احتجاج کی کال دیتی ہے تو دفعہ 144 نافذ کر دی جاتی ہے۔ استدعا ہے کہ عدالت پنجاب میں دفعہ 144 کے نوٹیفکیشن کو کالعدم قرار دے۔
پی ٹی آئی جلسہ معاملہ، ڈی سی لاہور کے خلاف توہین عدالت کی درخواست سماعت کیلئے مقرر
Sep 29, 2024