لندن:پہلی مسلم کیبنٹ منسٹرسعیدہ وارثی  احتجاجاًکنزرویٹیو پارٹی سے مستعفی

لندن (این این آئی)برطانیہ کی پہلی مسلم کیبنٹ  منسٹر سعیدہ وارثی نے بطور احتجاج کنزرویٹیو پارٹی سے استعفی دے دیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق بیرونس سعیدہ وارثی نے کنزرویٹیو پارٹی کو منافقت اور دائیں بازو کی سیاست کا الزام لگا کر خیر باد کیا۔ڈیوڈ کیمرون کی وزارت عظمی کے دور میں سعیدہ وارثی پارٹی کی کو چیئرپرسن کے فرائض بھی سرانجام دے چکی ہیں۔دوسری جانب کنزریٹیو پارٹی کا موقف ہے کہ سعیدہ وارثی سے ان کی مبینہ تقسیم کرنے والی زبان کے حوالے سے تفتیش کی جانی تھی، اس بات کو یقینی بنایا جائے گا کہ تمام شکایات بغیر کسی تعصب کے سنی جائیں۔سعیدہ وارثی کے خلاف شکایت مریہ حسین سے متعلق ایک پوسٹ کے حوالے سے تھی۔سعیدہ وارثی نے مریہ حسین کو عدالت سے بری ہونے پر ایک پوسٹ میں مبارکباد دی تھی۔

ای پیپر دی نیشن