بیروت (نیٹ نیوز) حسن نصراللہ کی شہادت کا اعلان کرتے ہوئے لبنانی ٹی وی کی خاتون اینکر اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکیں۔ لبنانی ٹی وی چینل المیادین پر حسن نصراللہ کی شہادت کا اعلان براہ راست نشریات میں کیا گیا۔ ان کی شہادت کی خبر پڑھتے ہوئے خاتون اینکر جذبات پر قابو نہ رکھ سکیں اور نم آنکھوں سے ان کی شہادت کا اعلان کیا۔ اس دوران نیوز روم میں تجزیہ کار بھی جذبات پر قابو نہ رکھ سکے اور تبصرہ کرتے ہوئے خاموش ہو گئے۔
حسن نصراللہ کی شہادت لبنانی ٹی وی اینکر جذبات پر قابو نہ رکھ سکیں نم آنکھوں سے خبر دی
Sep 29, 2024