پنجاب میں فروغ سیاحت کیلئے  26 رکنی چیف منسٹر سٹیئرنگ کمیٹی قائم 

Sep 29, 2024

لاہور (نوائے وقت رپورٹ) پنجاب میں سیاحت کے فروغ کیلئے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر  26 رکنی سٹیئرنگ کمیٹی قائم کر دی گئی۔ سینیٹر پرویز رشید کوچیف منسٹر سٹیئرنگ کمیٹی برائے پنجاب ٹورزم پروموشن اینڈ ڈویلپمنٹ کے لئے خصوصی نامزد کیا گیا۔ سینئر منسٹر مریم اورنگزیب چیف منسٹر سٹیئرنگ کمیٹی آن پنجاب ٹورزم پروموشن اینڈ ڈویلپمنٹ کی کنوینئر ہوں گی۔ وزیر اطلاعات و ثقافت عظمیٰ زاہد بخاری، وزیر تعمیر و مواصلات صہیب احمد ملک، وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر اور ایم این اے افضل کھوکھر کو کمیٹی ممبرز مقرر کیا گیا۔ چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ، سیکرٹری فنانس، سیکرٹری ٹورزم، سیکرٹری تعمیرات، سیکرٹری انفارمشین، سیکرٹری پی اینڈ ڈی، سیکرٹری فارسٹ، سیکرٹری انوائرمنٹ پروٹیکشن اور سیکرٹری ٹرانسپورٹ کمیٹی کے ممبران میں شامل ہوں گے۔ ڈی جی والڈ سٹی لاہور، چیئرمین پی آئی ٹی بی، سی ای او آئی ڈیپ، سی او ای اربن یونٹ، ڈی جی پی ایچ اے، ڈی جی وائلڈ لائف اینڈ پارکس، ڈی جی ایل ڈی اے اور پرنسپل این سی اے کمیٹی کے ممبر ہونگے۔ چیف منسٹر سٹیئرنگ کمیٹی آن پنجاب ٹورزم پروموشن اینڈ ڈویلپمنٹ کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔ سٹیئرنگ کمیٹی سیاحت کے لئے موزوں تاریخی، مذہبی، ثقافتی اور تجارتی مقامات کی اپ گریڈیشن سے متعلق سفارشات پیش کرے گی۔ چیف منسٹر سٹیئرنگ کمیٹی برائے سیاحت سٹیک ہولڈرز سے مشاورت کر کے 15دن میں سفارشات پیش کرے گی۔

مزیدخبریں