آئینی ترامیم، حکومتی ڈرافٹ پر غور کر رہے، وزیر قانون پر مکمل اعتماد : صدر لاہور بار

 لاہور (خبر نگار) صدر لاہور بار ایسوسی ایشن منیر حسین بھٹی نے کہا ہے کہ آئینی ترامیم پر مشاورت کیلئے سینئر وکلاء پر مشتمل کمیٹی قائم حکومتی ڈرافٹ پر غور کر رہی ہے۔ ہمیں وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ پر مکمل اعتماد ہے۔ مقامی ہوٹل میں دیگر عہدیداروں کے ہمراہ پریس کانفرنس میں منیر حسین بھٹی نے کہاکہ حکومت نے آئینی ترامیم سے متعلق ڈرافٹ اپوزیشن ، وکلاء و دیگران کو شیئر کر دیا ہے، اس پرمشاورت جا رہی ہے، سینئر وکلاء حکومتی ڈارفٹ پر غور کر رہے ہیں۔ ہمارا پہلا مطالبہ یہ ہے کہ لاہور کی تمام عدالتیں ایک جگہ ہونی چاہیں ، حکومت جوڈیشل کمشن میں چیمبرز کی قرعہ اندازی کر کے وکلاء میں تقسیم کرے۔ وکلا ء کی ہائوسنگ سوسائٹی کو بحال کیا جائے اور وکلاء کے لیے زمین حاصل کی جائے۔ پنجاب وکلاء کے لیے بار ووکیشنل ٹریننگ کا اہتمام کرے، پارکنگ نہیں ہے، وکلاء باہر سڑکوں پر گاڑیاں کھڑی کرنے پر مجبور ہیں، ہمارا مطالبہ ہے کہ ایک ہسپتال ہونا چاہیے۔

ای پیپر دی نیشن