جلاؤ گھیراؤ، پی ٹی آئی کے 40 کارکنوں کی عبوری ضمانت میں توسیع 

Sep 29, 2024

لاہور (خبر نگار) انسداد دہشت گردی عدالت کے ڈیوٹی جج ارشد جاوید نے جناح ہائوس کے قریب چوک میں پولیس کی گاڑیاں جلانے کے دو مقدمات میں حافظ فرحت عباس کی عبوری ضمانت میں 25 اکتوبر تک توسیع کر دی۔ تھانہ سرور روڈ پولیس نے ایم پی اے کے خلاف دو مقدمات درج کر رکھے ہیں۔ انسداد دہشت گردی عدالت نے جناح ہاؤس پر حملے اور جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے میں پی ٹی آئی کے 39 کارکنوں کی عبوری ضمانت میں 25 اکتوبر تک توسیع کر دی۔ پولیس نے نو مئی کو جناح ہاؤس حملے کے الزام میں مقدمہ درج کیا ہے۔

مزیدخبریں