’’موئے موئے‘‘ ہو گیا، گنڈا پور  پنجاب داخل ہوئے بغیر واپس : عظمیٰ بخاری 

لاہور (نوائے وقت رپورٹ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمٰی بخاری نے کہا ہے کہ گنڈاپور پھر پنجاب میں داخل ہوئے بغیر ہی واپس چلا گیا۔ گنڈا پور سرکاری وسائل کو آگ لگا کر، غنڈہ گردی کر کے اور سر پٹخ پٹخ کے واپس کے پی کے لوٹ گیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ سی ایم پنجاب مریم نواز کا کمال ہے۔ پنجاب میں غنڈہ گردی نہیں صرف اور صرف قانون کی حکمرانی چلے گی۔ وزیر اعلٰی پنجاب کو اپنی حکومت کی رٹ منوانا اچھی طرح آتا ہے۔ بیچارے فساد گروپ والوں کے ساتھ تو موئے موئے ہو گیا۔ گنڈاپور کو اپنے صوبے کی کوئی پرواہ نہیں ہے۔ خیبر پی کے کے سرکاری وسائل پنجاب پر یلغار کے لئے استعمال ہو رہے ہیں۔ فتنہ پارٹی حالات خراب کر کے شنگھائی تعاون تنظیم کی کانفرنس کو سبوتاژ کرنا چاہتی ہے۔ گنڈا پور کو پنجاب آنے کی اجازت نہ ہوتی تو وہ اٹک پل کا ''الف'' بھی پار نہیں کر سکتے تھے۔ پرویز خٹک بھی اسلام آباد آئے تھے مگر انہیں اٹک کا پل دیکھنا بھی نصیب نہ ہوا۔ پی ٹی آئی کے دہشت گرد گروہ نے بچوں کو پٹرول بم بنانا سکھائے۔ لاتوں کے بھوت باتوں سے نہیں مانتے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈی جی پی آر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ تانگہ پارٹی کے جلسوں میں ملک خلاف سازشوں، گالی گلوچ اور دنگے فساد کے علاوہ کچھ نہیں ہوتا۔  کے پی کے کا وزیراعلٰی جو ہر فتنے اور فساد کا ماسٹر مائنڈ ہے۔ اس کے اپنے صوبے کی حالت یہ ہے کہ وہاں پولیس اہلکاروں پر حملے ہو رہے ہیں اور وزیر اعلٰی سوئے ہوئے ہیں۔ مجھے بتائیں کوئی وزیر اعلٰی اپنے ہاتھ میں اے کے 47 لے کر کسی دوسرے صوبے میں کیا کرنے آتا ہے؟ کیا کوئی سیاسی جماعت اسلحہ کے ساتھ جلسہ کرنے آتی ہے؟ وزیر اعلٰی پنجاب نے بڑے دل کے ساتھ فساد گروپ کو جلسہ کرنے کی اجازت دی۔ جلسے میں جب لوگ نہ آئے تو انہوں نے کاہنہ میں ہی پہاڑیاں اگا دیں جس پر انھیں فتنہ خان سے گالیاں بھی سننے کو ملیں۔ اس موقع پر صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر نے کہا کہ ملک میں اس وقت دو گروہ ہیں، ایک کا ایجنڈا ملکی ترقی جبکہ دوسرا انتشار اور خود غرضی کی سیاست پر عمل پیرا ہے۔ فسادی گروہ ترقی کرتے پنجاب کو اپنی انا کی نذر کر کے انتشار پھیلانا چاہتا ہے۔ کیا ترقی کرنا جرم ہے؟۔ 15سال سے کے پی کے وسائل جلسوں، دھرنوں کی نذر کیے جا رہے ہیں مگر ان سے پوچھنے والا کوئی نہیں۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...