آ مد مصطفی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم مرحبا، مرحبا پوری دنیا کی طرح امارات میں نبی آ خرالزماں کی ولادت باسعادت کے بابرکت موقع پر محافل میلاد کا سلسلہ جاری ھے- ہمیں حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی تعلیمات پر عمل کرنا چاہیے کہ ہم اپنی دنیا اور آخرت سنوار سکتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان کے نامور علمائے کرام نے شارجہ میں پاکستان سوشل سنٹر کے زیراہتمام میلاد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم کی محفل میں اظہار خیال کرتے ہوئے کیا۔ وسیم نذر محمد نے تمام معزز مہمانوں کو خوش آمدید کہا، تقریب میں صدر پاکستان سوشل سنٹر شارجہ خالد حسین چوہدری، فراز صدیقی، غلام مصطفی مغل، عبدالمجید مغل اور چوہدری بشیر احمد شاہد نے خصوصی شرکت کی۔ ثناء خوانوں نے بارگاہ رسالت مآب صلی اللہ علیہ وسلم میں گلہائے عقیدت پیش کئے اور سماں باندھ دیا، معروف ثناء خواں ذیشان گوہر، قاری محمد علی، شفقت علی قادری، مبشر احمد قادری، اعجاز احمد قادری، قاری محمد عباس، عطا خان، حمد منصور، فاروق چشتی، منیر اقبال، قیس چشتی، محمد آصف،محمد اصغر قادری.،سید زاہد حسین، سرفراز مغل، سجاد سلطانی، طیب قادری، محمد علی قادری، مبشر احمد قادری، اعجاز احمد قادری، قاری محمد عباس سرمد نے گلہائے عقیدت پیش کئے. بارگاہ رسالت میں دعا اور درود سلام بھی پیش کیا گیا،اس موقع پر ملک کی سلامتی اور خوش حالی کی خصوصی دعائیں بھی مانگی گئیں اور مہمانوں میں عمرے کے ٹکٹ اور تحائف بھی تقسیم کئے۔