سعودی عرب کے قومی دن پر پاکستانی بھی پیش پیش

سعودی عرب کی 94 سالگرہ پر جدہ میں پاکستانی میڈیا کیلئے کام کرنے والے صحافیوں نے ایک پر وقارتقریب کا اہتمام کیا تقریب کے مہمان خصوصی اسلامی تعاون تنظیم OIC میں اسسٹنٹ سیکریٹری جنرل برائے سائینس اینڈ ٹیکنالوجی ایمبیسڈر آفتاب احمد کھوکھر تھے، تقریب میں صحافیوں کی بڑی تعداد کے علاوہ پریس قونصلرمحمد عرفان اور قونصلیٹ کے دیگر افسران نے شرکت کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی آفتاب احمد کھوکھر نے کہا میں سعودی عرب کو ان کے قومی دن (یوم الوطنی)کے موقع پر پاکستان کی جانب سے مبارکباد پیش کرتا ہوں پاکستان کو دونوں ممالک کے درمیان تعلقات پر فخر ہے، ہمارے دلوں میں سعودی عرب اور اس کی عوام کے لیے بہت محبت ہے۔ہمارا حال اور ہمارا مستقبل ہمیشہ کے لیے ایک ساتھ ہے۔ سعودی عرب کی ترقی میں پاکستان کی کمیونٹی کا بہت اہم کردار ہے سعودی عرب کی ترقی میں اور یہ کردار آئندہ بھی جاری رہے گا انہوں نے کہا کہ اسی طرح سعودی عرب نے ہمیشہ پاکستان کا بھرپور ساتھ دیا ہے ہ رمشکل وقت میں پاکستان نے سعودی عرب کو اپنے ساتھ کھڑا پایا ہے صحافی پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات کو مزید تقویت دینے میں بہت اہم کردار ادا کر سکتے ہیں آپ اس چیز کو اجاگر کریں جس میں مثبت سوچ پیدا کریں آفتاب کھوکھر نے کہا تنظیم تعاون اسلامی(او آئی سی) میں پاکستان اور سعودی عرب کا بہت اہم کردار ہے ہم دونوں ملکوں کی کوشش ہے کہ اس پلیٹ فارم پر اکٹھے ہو کر مسلم ممالک کو درپیش کو حل کریں صحافیوں نے اپنی تقاریر میں سعودی عوام اور سعودی حکومت کو سالگرہ کی مبارکباد دی ، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ریاض گھمن اور جہانگیر خان نے کہا کہ جدہ کے صحافی ہمیشہ پاک سعودی دوستی کی مضبوطی کیلئے کام کرنے پر فخر محسوس کرتے ہیں۔تقریب کے اختتام پر سعودی عرب پاکستان کے قومی ترانوں کی دھن کے دوران سعودی عرب کی 94 ویں سالگرہ کا کیک کاٹا گیا اور سعودی عرب کے ملی نغمے پیش کیے گئے۔
پاکستان قونصلیٹ اور انونیسٹر فورم کی تقریب 
سعودی عرب اور پاکستان کے قومی ایام کو منانے کے لیے پاکستان انویسٹرز فورم اور قونصلیٹ جدہ کے باہمی تعاون سے سعودی عرب کا قومی دن نہائت پر جوش انداز میں منایا تقریب کا انعقاد پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات کو مضبوط بنانے اور دونوں ممالک کی مشترکہ ثقافتی اور سماجی اقدار کو ظاہر کرنے کے لیے کیا گیا تھا۔ اس موقع دوست ممالک کے سفارت کار وں کے علاوہ پاکستان کمیونٹی کی بڑی تعداد موجود تھی قونصل جنرل جناب خالد مجید نے اپنے خطاب میں دونوں برادر ممالک کے درمیان سفارت کاری میں فن اور ثقافت کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات کا بین الاقوامی تعلقات میں کوئی مماثلت
 نہیں ہے۔ مضبوط اور گہرے مذہبی، ثقافتی اور سماجی و اقتصادی تعلقات ہمارے برادرانہ تعلقات کی بنیاد فراہم کرتے ہیں۔قونصل جنرل نے حرمین شریفین کے متولی شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے خطے اور اس سے باہر امن و استحکام کو فروغ دینے میں اہم کردار کی بھی تعریف کی۔چیئرمین پاکستان انویسٹرز فورم، جناب شفقت چوہدری نے اپنے تاثرات میں سعودی عرب کی اقتصادی ترقی میں پاکستانی تاجر برادری کے کردار پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے سعودیہ کی سماجی اقتصادی ترقی کے لیے مملکت کی شاہی قیادت کی طرف سے فراہم کردہ حمایت اور پالیسیوں کی تعریف کی۔سعودی اور پاکستانی گلوکاروں نے محفل میں مزید جوش پیدا کیا۔
جدہ میں شاندار مشاعرہ 
سعودی عرب کے شہر جدہ میں محفل مشاعرہ کا انعقاد کیا گیا جس میں پاکستان کے نامور شعراء￿ کرام نے اپنا کلام سنایا اور سخن وروں سے خوب داد سمیٹی، ادبی تنظیم حلقہ فکر وفن جو ایک عرصے سے ریاض میں ادبی رنگ بکھیر رہی ہے اسکی تنظیم نو کی گئی ہے انکے نئے صدر وقار وامق نے تنظٰیم کا دائر ہ سعودی عرب کے دیگر شہروں میں پھیلایا ہے ، جدہ میں اس سے قبل دو ادبی تنظیمیں کام کررہی تھیں اب ایک اور کا اضافہ ہوگیا ہے۔ جدہ کا مشاعرہ کبابش آرٹس کونسل ( یہ بھی پہلی دفع سنی ہے یا اسکا وجود ہوا ہے ) اراکین صوبائی و نشینل اسمبلی سمیت ادب سے لگاو رکھنے والے افراد کی بڑی تعداد موجود تھی اس موقعہ پر پاکستان کے نامور شاعر عباس تابش نے مشاعرے کی صدارت کی جبکہ نظامت کے فرائض آفتاب ترابی نے ادا کیے اس موقعہ پر عباس تابش سمیت حمیدہ شاہین، عنبرین حسیب عنبر، آفتاب ترابی، اطہر نفیس عباسی، عمران اعوان فیصل طفیل نے بھی اپنا کلام پیش کیا اس موقعہ پر معروف دانشور اور مقرر محمد اشفاق بدایونی نے کہا کہ سعودی عرب میں ادب کی محافل کے انعقاد سے اردو ادب کو فروغ ملتا ہے اور دیار غیر میں مقیم نئی نسل اس سے بہتر انداز سے متعارف ہوتی ہے۔
 انجم وڑائچ کی جانب سے یوم الوطنی کی تقریب 
 سعودی عرب کے یوم الوطنی کی مناسبت سے پاکستانی کمیونٹی کی جانب سے جدہ میں شاندار تقریب کا انعقاد کیاگیا تقریب کی صدارت سابق وفاقی وزیر چوہدری شہباز حسین جبکہ نظامت کے فرائض انجم اقبال وڑائچ نے ادا کیے تقریب کے مہمان خصوصی ویلفیئر اتاشی شیراز حسین اور الشیخ احمد الزہرانی تھے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری شہباز حسین، چوہدری ریاض گھمن،سردار اقبال یوسف، انجینئر سجاد خان، چوہدری شفقت محمود، ویلفیئر اتاشی شیراز حسین سعودی عوام کو یوم الوطنی کے موقع پر دلی،مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ حرمین شریفین کی بدولت پاکستانی عوام کا سعودی عرب سے روحانی تعلق ہے ہم سعودی قیادت اور عوام کے لیے نیک خوائشات کا اظہار کرتے ہیں ہم سعودی حکومت کے دلی مشکور وممنون ہیں جنہوں نے ہر مشکل وقت پاکستان کا ساتھ دیا پاکستانی عوام سعودی عرب کو اپنا وطن اور اپنا گھر مانتے ہیں،اس موقع پر مہمان خصوصی الشیخ احمد الزہرانی کی جانب سے یوم الوطنی کی پروقار تقریب کا انعقاد کرنے پر تمام متظمین کا دلی شکریہ ادا کیاگیا تقریب کے اختتام پر یوم الوطنی کی مناسبت سے کیک بھی کاٹا گیا اور پاکستان اور سعودی عرب کی ترقی وخوشخالی کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی۔

ای پیپر دی نیشن