ملکہ کوہسارمیں امن، سیاحوںکو تحفظ فراہم کر نے کیلئے فلیگ مارچ 

Sep 29, 2024

 مری(نامہ نگار خصوصی) ملکہ کوہسار مری میں امن و امان اور سیاحوں سمیت مقامی لوگوں کو تحفظ فراہم کیئے جانے کیلے مری کی تمام اہم شاہراوں پر پولس اور انتظامیہ کی جانب سے فلیگ مارچ کیا گیا ۔ایسے میں  ڈسٹرکٹ پولیس افیسر آصف امین اعوان اور ڈی سی مری آغا ظہیر عباس شیرازی کی قیادت میں پولیس نے فلیگ مارچ  کے دوران سنی بنک،جھیکا گلی، لوئرٹوپہ،ایکسپریس وے، جی پی او چوک، مار روڈ سے گزرتے ہوے قانون کی بالادستی کو یقینی بنانے کے عزم کے ا ظہار کا عزم کیا  ۔فلیگ مارچ میں ایس پی انویسٹگیشن مری ، سینئر افسران ،ضلعی پولیساور ٹریفک پولیس نے شرکت کی۔فلیگ مارچ  کے دوران ڈسٹرکٹ مری کے تمام داخلی خارجی راستوں پر پولیس کی نفری تعینات کرتے ہوے ناکہ بندی کی گئی تھی۔ایسے میں بتایا گیا کہ کسی بھی مقام پر غیر قانونی اجتماع یا ریلی کی اجازت نہیں ہے، خلا ف ورزی کی صورت میں قانونی کاروائی کی جائے گی۔ کہا گیا کہ امن و امان میں خلل اور قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں سے سختی سے نمٹا جائے گا جبکہ شہریوں کی جان و مال کی حفاظت پولیس اور انتظامیہ کی  اولین ترجیح ہے جسے ہمہ وقت یقینی بنایا جائے گا۔

مزیدخبریں