دارلعلوم تعلیم القرآن کی مرکز ی جامع مسجد میں ختم نبوت وشہدائے اسلا م کانفرنس 

Sep 29, 2024

راولپنڈی+ٹیکسلا(قاری ولی الرحمن سے)ختم نبوت کے قوانین کی منظوری کی گولڈن جوبلی کے موقع پردارلعلوم تعلیم القرآن کی مرکزی جامع مسجدمیںختم نبوت وشہدائے اسلام کانفرنس دینی، مذہبی،ملی،سماجی اورکاروباری قائدین کی شرکت سے کانفرنس قومی کانفرنس کاروپ دھارگئی،جے یو آئی کے سربراہ مولانافضل الرحمن،جماعت اسلامی کے مرکزی نائب امیرلیاقت بلوچ،جماعت التدعوۃ کے نائب امیرحافظ محمدطلحہ سعید،قائداہلسنت علامہ محمداحمدلدھیا نوی، اشاعت التوحیدوالسنۃ کے مرکز ی امیرپیرعلامہ سیدضیاء اللہ شاہ بخاری،کی آمدکے موقع پرجانشین شیخ القرآن مولانااشرف علی کی زیرقیادت ھزاروںشرکاء نے کھڑے ہوکراستقبال کیا،مقررین نے دارلعلوم تعلیم القرآن کے بانی شیخ القرآن مولاناغلام اللہ خانؒکی مذہبی ملی اورقومی خدمات کوشاندرالفاظ میںخراج عقید ت پیش کیا،کا نفرنس سے مولانافضل الرحمن، قائد اہلسنت علامہ محمداحمدلدھیانوی ، لیاقت بلوچ ،علامہ پیرسیدضیاء اللہ شاہ بخاری،جماعت التدعوۃ کے مرکزی نائب امیرحافظ طلحہ سعید،جے یو آئی پنجاب کے امیرڈاکٹر قاری عتیق الرحمن،مولانامفتی عبدالسلام، مولانا نذیراحمدفاروقی،شیخ الحدیث مولاناظہوراحمد علوی، اورتحریک اتحادامت کے مرکزی چیئرمین پیرسیدچراغ الدین شاہ،مرکزی انجمن تاجران پنجاب کے صدرشاہدغفورپراچہ،تاجرتنظیم راولپنڈی کے عہدیدا رشرجیل میرنے خطاب کیا،شرکاء میںقاری محمدانس ،مولانامفتی عبدالرحمن توکلی، مولانامفتی تاج الدین اورمولاناعبدالحفیظ علوی بھی شامل تھے،سٹیج سیکرٹری کے فرائض مولانامفتی جمیل احمدسکھروی نے انجام دیئے ،معروف نعت خواں قاری صفی اللہ بٹ اورقاری احسان اللہ فاروقی نے اپنااپناکلام پیش کیا،دیگرانتظامی امور میںمولاناولی اللہ خان،مولانا گوہررحمن، مولانامفتی انعام اللہ خان،مولانااکرام اللہ،قاضی عطاء الحق،اور آغازا رشد محمودبھرپورسرگرم عمل رہے۔

مزیدخبریں