دفعہ 144کے نفاذ پر عمل درآمد،ٹیکسلا میں اسسٹنٹ کمشنر کا نظم وضبط کامظاہرہ 

Sep 29, 2024

ٹیکسلا(نمائندہ نوائے وقت)پی ٹی آئی کے راولپنڈی میںجلسہ اوراحتجاجی دھرنادینے کے اعلان کے بعدضلعی انتظامیہ کی جانب سے دفعہ 144کے نفاذپرعمل درآمدکرانے کی خاطرتحصیل ٹیکسلامیںاسسٹنٹ کمشنرواثق عباس نے پورے نظم وضبط کامظاہرہ کیا،ضلعی انتظامیہ کی ہدایات کی روشنی میںدفعہ 144کے تحت چارسے زائدافرادکوایک جگہ جمع ہونے کی مکمل پابندی کروائی گئی،مین شاہرا ہوںپرکاروباری مراکزبھی،جن میں ریستور ان اور پیٹرول پمپس وغیرہ شامل ہیں، پرپابندی کااطلاق عملی طورپرکیاگیا،اورلوگوںکے جان ومال کی حفاظت کیلیئے پولیس کی نفری چوکوںاورچوراہوں پر مکمل طورپرالرٹ رہی،اورکسی بھی قسم کاکوئی نقصان نہیںہوا۔

مزیدخبریں