اسلام آباد ( سٹاف رپورٹر ) اقوام عالم فلسطین کو ایک آزاد ریاست کے طور پر اقوام متحدہ کا مکمل رکن تسلیم کریں پاکستان پیپلز پارٹی شخصی و قومی آزادی پر واضح موقف رکھتی ہے دنیا کے امن پسند فلسطین میں جاری مظالم بند کروانے میں اپنا کردار ادا کریں ان خیالات کا اظہار پیپلز پارٹی این اے 47 کے سابق امیدوار اور سنٹرل سیکرٹریٹ کے انچارج سبط الحیدر بخاری المروف سبطی شاہ،سٹی صدر افتخار شزادہ،ضلعی صدر راجہ شکیل عباسی ایڈوکیٹ،ریاست علی آزاد ایڈوکیٹ،سردار نجم عباس ایڈوکیٹ،اقلیتی ونگ کے مرکزی رہنما راشد چوہان،راجہ امتیاز،چوہدری کامران،علی مصطفی،ملک تجمل،عدنان شاہ نے اپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا ہے کہ فلسطین کی ننگی جارحیت پر اقوام عالم کی خاموشی اور برائے نام احتجاج حیران کن ہے غزہ میں منظم طریقے سے عام شہریوں کا خون بہایا جا رہا ہے عورتوں اور معصوم بچوں کو بے دردی سے قتل کیا جا رہا ہے ۔
اقوام عالم فلسطین کو آزاد ریاست کے طور پر اقوام متحدہ کا رکن تسلیم کرے،سبط الحیدر بخاری
Sep 29, 2024