اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)رہنما اسلام آباد اسٹیٹ ایجنٹس ایسوسی ایشن و صدر ایم سی اے عمر انوار نے کہا ہے کہ ٹیکس کے نظام کو جدید اورمنصفانہ بنائے بغیرمعیشت کی بقاء ناممکن ہے،معیشت کی ترقی کے لیے سٹیک ہولڈرز سے ٹریڈ پالیسی پر تجاویز لیں۔ بلاتاخیرآسان اصلاحات کی جائیں تاکہ ٹیکس گزارآسانی سے ٹیکس ادا کرسکیں جس میں کاروباری برادری ان سے بھرپور تعاون کرے گی تاہم موجودہ ٹیکس گزاروں کو ہراساں کرنے سے اجتناب کرنا ہوگا. صدر ایم سی اے عمر انوار نے کہا کہ معیشت کی ترقی کے لیے مشاورت ناگزیر , سٹیک ہولڈرز سے ٹریڈ پالیسی پر تجاویز لیں