سیکرٹری ٹرانسپورٹ اور ڈی جی آر ڈی اے کی میٹروبس ٹریک پر کام جلد مکمل کرنے کی ہدایت

 راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) سیکرٹری ٹرانسپورٹ پنجاب ڈاکٹر احمد جاوید قاضی و ڈائریکٹر جنرل راولپنڈی ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کنزہ مرتضیٰ نے میٹرو  کوریڈور صدر راولپنڈی سے فیض آباد تک کے بحالی کام کو فوری مکمل کرنے کی ہدایات جاری کردیں ترجمان آرڈی اے نے کہا کہ میٹروبس ٹریک صدر راولپنڈی سے فیض آباد تک مرمت کیا جارہا ہے، میٹروبس ٹریک پر لگی ٹف ٹائل کی جگہ ٹریک کو کنکریٹ کیا جارہا ہے انہوں نے کہا کہ یہ ہدایات سیکرٹری  ٹرانسپورٹ اور ڈی جی آرڈی اے نے گذشتہ روز بحالی کام کا جائزہ لیتے ہوئے جاری کیں۔  انہوں نے کہاکہ میٹرومنصوبہ شہریوں کو سفری سہولیات کا ایک نمونہ ہے جس میں رکاوٹ کسی صورت برداشت نہیں کی  جائے گی۔ میٹرو سے روزانہ ایک لاکھ سے زائد شہری مستفید ہورہے ہیں اور ان کو اس سہولت سے زیادہ روزتک محروم نہیں رکھا جاسکتا۔ سیکرٹری ٹرانسپورٹ و ڈائریکٹر جنرل آرڈی اے نے چیف انجینئر آرڈی اے محمد انور باران کو ہدایت کی ہے کہ اس بحالی کے کام کو فوری طور پر مکمل کیا جائے.

ای پیپر دی نیشن