نیتن یاہو! جنگ کو فوری روکو، جنرل اسمبلی میں سلوینیا کے وزیر اعظم کا  خطاب

نیویارک(این این آئی)اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب میں سلوینیا کے وزیر اعظم نے  غزہ کی جنگ کے حوالے سے اسرائیلی وزیر اعظم کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ مسٹر نیتن یاہو! اس جنگ کو فوری روکو۔میڈیارپورٹس کے مطابق سلووینیا کے وزیر اعظم رابرٹ گولوب نے اپنے خطاب کے دوران کہا کہ میں اسرائیلی حکومت سے واضح طور پر اور کھل کر یہ کہنا چاہتا ہوں کہ خونریزی بند کرو، مصائب کو روکو، یرغمالیوں کو گھر واپس لا اور قبضہ ختم کرو۔رابرٹ گولوب نے کہا کہ سلامتی کونسل غزہ، یوکرین یا سوڈان جیسے بڑے تنازعات کا مثر جواب دینے میں ناکام ہے اور کونسل میں اصلاحات کی ضرورت ہے۔

ای پیپر دی نیشن