گورنر خیبر پی کے  کی یونائیٹڈ ٹاسک کے قیام کی تجویز، وزیراعلیٰ سمیت سیاسی جماعتوں کے قائدین کو خط 

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) گورنر خیبرپی کے فیصل کریم کنڈی نے وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور سمیت  صوبہ کی سیاسی جماعتوں کے قائدین کو تحریری خط ارسال کر دیا۔ صوبہ کے مسائل کے حل کے لئے ٹاسک فورس کے قیام کے لئے گورنر  کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف سمیت صوبہ کی تمام سیاسی جماعتوں کے صوبائی صدور کو تحریری خط لکھا گیا جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے سیاسی ہم آہنگی کا فروغ اور صوبہ کے وسائل کی منصفانہ تقسیم کے لئے وفاق سے بات کرنا اور مثبت انداز سے صوبہ کا حق لینا انتہائی ضروری ہے۔ اس مقصد کے لئے یونائیٹڈ ٹاسک کے قیام کی تجویز پیش کرتا ہوں، اس فورس کو گورنر ہاؤس کی جانب سے ہرممکن تعاون فراہم کیا جائے گا۔ خط میں کہا گیا کہ قیام امن، تیل پر ایکسائز ڈیوٹی، این ایف سی ایوارڈ کے تحت پانی کا حصہ، نیٹ ہائیڈل پرافٹ اور دیگر حقوق کا حصول اس ٹاسک فورس کی ترجیحات ہوں گی۔

ای پیپر دی نیشن