راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے )آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے راولپنڈی میں امن و امان کی صورت حال کو یقینی بنانے پر پولیس افسران اور اہلکاروں کو شاباش جبکہ عوام کو تعاون کرنے پر خراج تحسین پیش کیا ہے۔انہوںنے لا اینڈ آرڈر، ریاست کی رٹ برقرار رکھنے، شہریوں اور املاک کا تحفظ یقینی بنانے پر راولپنڈی پولیس کو شاباش دی۔ راولپنڈی پولیس نے انتہائی جانفشانی، جرات اور بہادری سے امن و امان کا قیام یقینی بنایا، آر پی او، سی پی او اور ایس ایس پی آپریشنز راولپنڈی سمیت تمام متعلقہ افسران ہمہ وقت فیلڈ میں موجود رہے۔ فلیگ مارچ سمیت تمام ضروری سکیورٹی و ٹریفک انتظامات یقینی بنائے گئے، راولپنڈی ریجن میں حالات مجموعی طور پر پرامن رہے، قانون کی پاسداری یقینی بنائی گئی، جانفشانی سے فرائض سر انجام دینے پر راولپنڈی پولیس کے تمام فیلڈ یونٹس تحسین کے مستحق ہیں۔