محمد یوسف کا پاکستان ٹیم سلیکٹر کے عہدے سے مستعفی ہونیکا اعلان

Sep 29, 2024 | 14:18

محمد یوسف کا پاکستان ٹیم سلیکٹر کے عہدے سے مستعفی ہونیکا اعلان
محمد یوسف کا پاکستان ٹیم سلیکٹر کے عہدے سے مستعفی ہونیکا اعلان

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد یوسف نے قومی ٹیم کے سلیکٹر کے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کر دیا۔محمد یوسف نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ایکس پر مستعفی ہونے کا اعلان کیا اور کہا کہ ذاتی وجوہات کی بنا پر عہدے سے مستعفی ہو رہا ہوں۔انہوں نے کہا کہ اس ٹیم کی خدمت کرنا ایک اعزاز اور کرکٹ کے فروغ میں حصہ ڈالنے پر فخر ہے، پاکستانی کھلاڑیوں کے ٹیلنٹ اور جذبے پر پورا اعتماد ہے۔محمد یوسف نے ٹوئٹ میں کہا کہ  پاکستانی ٹیم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں۔واضح رہے کہ محمد یوسف کا شمار پاکستان کے چند کامیاب ترین بیٹرز میں ہوتا ہے جنہوں نے 1998 سے 2010 تک اپنے کیریئر میں 7530 ٹیسٹ رنز اور 9720 ون ڈے رنز اسکور کیے۔انہیں ٹیسٹ کرکٹ میں ایک کیلنڈر سال (2006) میں سب سے زیادہ 1788 رنز بنانے کا اعزاز حاصل ہے۔

مزیدخبریں