صوبائی دارالحکومت لاہور میں آج سورج اور بادلوں کی آنکھ مچولی جاری رہے گی جبکہ بارش کا کوئی امکان نہیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق باغوں کے شہر لاہور کا کم سے کم درجہ حرارت 25 اور زیادہ سے زیادہ 33 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے، شہر میں ہوا میں نمی کا تناسب 74 فیصد تک پہنچ گیا ہے جبکہ ہوا کی رفتار 13 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی ہے۔ دوسری جانب آلودگی کے اعتبار سے لاہور دنیا میں آج بھی پہلے نمبر پر براجمان ہے، شہر میں سموگ کی اوسط شرح 170 سے تجاوز کر گئی ہے۔