کوٹہ سسٹم میں 20 سال کیلئے توسیع کے معاملے پر، ایم کیو ایم اور حکومت کے درمیان دوریاں بڑھنے لگیں۔ذرائع ایم کیو ایم کے مطابق ایم کیو ایم سندھ کے معاملے پر حکومت کے دوہرے رویے پر ناراض ہے.حکومتی رویے پر ایم کیو ایم پاکستان کے اراکین اسمبلی نے سخت مایوسی کا اظہار کیا ہے۔ ذرائع ایم کیو ایم نے بتایا کہ شہری سندھ کیلئے کئے جانے والے کسی وعدے پر اب تک عملدرآمد نہ ہونا حکومتی بدنیتی ہے. کوٹہ سسٹم میں 20 سال کیلئے توسیع کرنا ایم کیو ایم کو کسی صورت قبول نہیں ہوگی۔ذرائع ایم کیو ایم کے مطابق ایم کیو ایم اراکین اسمبلی نے رائے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کوٹہ سسٹم میں توسیع اور حکومت کے غیر سنجیدہ رویے پر حکومت میں شامل ہونے کے فیصلے پر نظر ثانی کرنا چاہئے۔ذرائع ایم کیو ایم نے بتایا کہ کوٹہ سسٹم میرٹ اور شہری سندھ کا تعلیمی و معاشی قتل عام ہے. ایم کیو ایم نے اپنے اراکین اسمبلی کو حکومت کی حمایت کے فیصلے پر نظرثانی کیلئے جلد اجلاس بلانے کی یقین دہانی کرائی ہے۔
کوٹہ سسٹم: ایم کیو ایم اور حکومت کے درمیان دوریاں بڑھنے لگیں
Sep 29, 2024 | 17:04