لندن: وزیر اعظم شہباز شریف نے صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ پاکستان اب ترقی کی طرف گامزن ہے، اشرافیہ کو بھی قربانی دینا ہوگی۔
وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے لندن میں صحافیوں سے ملاقات کی .جس دوران دورہ امریکہ کے حوالے سے انہوں نے آگاہ کیا۔وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ جنرل اسمبلی میں خطاب کرکے پاکستانی عوام کی آواز دنیا تک پہنچائی، اقتدار میں آکر پاکستان کو دیوالیہ ہونے سے بچایا۔ان کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف سے 7 ارب ڈالر کے پروگرام کی منظوری میں سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور چین نے بھرپور مدد کی۔شہباز شریف کا کہنا ہے کہ عالمی اداروں نے تسلیم کیا ہے کہ پاکستان اب ترقی کی طرف گامزن ہے. پاکستان میں ٹیکس کا نیٹ ورک بڑھانا ہوگا اور اشرافیہ کو بھی قربانی دینا ہوگی۔ انہوں نے بتایا کہ آئی ایم ایف پروگرام کی منظوری میں جنرل عاصم منیر نے اہم کردار ادا کیا. سیاسی استحکام کے بغیر معاشی استحکام ممکن نہیں۔وزیر اعظم کہتے ہیں کہ 2018 میں چارٹر آف ڈیمو کریسی پر سائن کرنے کی پیشکش کی تھی. 9 مئی کا واقعہ ناقابل معافی ہے۔شہباز شریف نے مزید کہا کہ سوشل میڈیا پر فوج اور شہداء کو گالیاں دینے والوں کے ہوتے ہوئے ہمیں دشمن کی ضرورت نہیں۔