خیبرپختونخوا اب بدامنی کی نذر ہوچکا ہے: گورنر خیبرپختونخوا 

Sep 29, 2024 | 17:26

ویب ڈیسک

ملتان: گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا حکومت کرپشن کے نعرے پر چل رہی ہے۔فیصل کریم کنڈی نے ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خوشی ہوئی ملتان کے عوام نے پیپلزپارٹی کے ساتھ وفا کی، عوام نے آمریت کا مقابلہ کیا۔انہوں نے کہا کہ اتحادی حکومتوں میں مسائل ہوتے رہتے ہیں. پیپلزپارٹی اتحادی حکومت کی بہترین مثال تھی، دوستوں کی شکایات، گلے شکوے قیادات تک پہنچاؤں گا۔گورنر کے پی کا کہنا تھا کہ مخالفین کہتے تھے بلاول بھٹو جیسی انتخابی مہم کسی نے نہیں چلائی. بلاول آئین کے تحفظ، آئینی عدالتوں کے لیے بار کونسلز جارہے ہیں۔فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ کوشش ہے آئینی عدالتوں کا قیام عمل میں لایا جائے.بلاول بھٹو اپنا مقدمہ عوام، وکلاء برادری کے سامنے رکھ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ڈی جی خان میں پی پی اکثریتی جماعت ہے. 2008میں دھماکوں کا پاکستان ملا.کےپی کے امن کے لیے اے پی ایس کے بچوں نے بھی قربانی دی. ہماری حکومت نے 2013 میں پرامن خیبرپختونخوا دیا۔فیصل کریم کنڈی نے مزید کہا کہ خیبرپختونخوا اب بدامنی کی نذر ہوچکا ہے. صوبائی حکومت کی غفلت کے باعث سوات میں افسوسناک واقعہ پیش آیا.کے پی میں امن کے لیے صوبائی کابینہ کا اجلاس تک نہیں بلایا گیا. خیبرپختونخوا حکومت کرپشن کے نعرے پرچل رہی ہے۔

مزیدخبریں