پنجگور : قتل ہونے والے 7 مزدوروں کی میتیں ملتان پہنچ گئیں

ملتان:  پنجگور میں مسلح افراد کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے7 مزدوروں کی میتیں ملتان پہنچ گئیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجگور میں فائرنگ سے قتل ہونے والے تمام مزدوروں کا تعلق شجاع آباد سے ہے . جاں بحق مزدوروں کی شناخت ساجد، شفیق، فیاض، افتخار، خالد، سلمان، اللہ وسایا کے نام سے ہوئی۔پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولین کا تعلق شجاع آباد کی بستی چدھڑ، بستی راجہ پور، چک سردار پور، شاہ پور ابھہ اور بستی ملوک سے ہے۔لاشیں گھر پہنچنے پر مقتولین کے اہل خانہ غم سے نڈھال ہیں. علاقے میں سوگ کا سماں ہے۔

ای پیپر دی نیشن