حسن نصر اللہ نے عظیم مقصد کی خاطراپنی جان قربان کردی: امیر جماعت اسلامی

لاہور: امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ حسن نصر اللہ نے عظیم مقصد کی خاطر اپنی جان قربان کردی۔امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ حزب اللہ کے سربراہ حسن نصر اللہ نے ساری زندگی ناجائز اسرائیلی ریاست کے خلاف مزاحمت کی۔انہوں نے کہا کہ حسن نصر اللہ نے عظیم مقصد کی خاطراپنی جان قربان کردی. خدا حزب اللہ کے سربراہ حسن نصر اللہ کی شہادت قبول فرمائے. ان شاء اللہ مزاحمت جاری رہے گی۔امیر جماعت اسلامی کہتے ہیں کہ اقوام متحدہ کے اجلاس کے دوران لبنان اور غزہ پر ہونے والے حملوں سے ثابت ہوگیا کہ اقوام متحدہ عملاً ایک ناکارہ ادارہ ہے۔ان کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ عالمی طاقتوں کے مفادات کا تحفظ کرنے والی بین الاقوامی تنظیم ہے۔حافظ نعیم الرحمان نے مزید کہا کہ مسلم حکمرانوں اور افواج کو سوچنا ہوگا کہ وہ اس وقت کہاں اور کس کے ساتھ کھڑے ہیں؟

ای پیپر دی نیشن