بیجنگ میں ہونیوالی ملاقات میں فرانسیسی صدر نے چینی ہم منصب کو ڈالرپرانحصار کم کرنےاورعالمی معاشی بحران کے خاتمے کے لیے تجاویز پیش کیں ۔ اس موقع پرنکولس سرکوزی کا کہنا تھا کہ ایران کا جوہری پروگرام عالمی امن کے لیے خطرہ ہے اور چین سمیت تمام ممالک کی ذمہ داری ہے کہ اس بارے میں سنجیدہ طرزعمل کا مظاہرہ کریں ۔ اس موقع پر دونوں رہنماؤں نے معیشت اور ٹیکنالوجی سمیت دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے پربھی اتفاق کیا ۔ فرانسیسی صدر آج شنگھائی روانہ ہو جائیں گے جہاں وہ عالمی صنعتی نمائش میں شرکت کریں گے ۔ سرکوزی عالمی نمائش میں فرانس کے سٹال کا افتتاح بھی کریں گے ۔