بیلجیم کی پارلیمنٹ کے ایوان زیریں میں رائے شماری میں ایک سوچونتیس ارکان نے برقعہ پرپابندی کے حق میں ووٹ دیا جبکہ مخالفت میں ایک بھی ووٹ نہیں آیا۔پارلیمنٹ میں اس بل کی متفقہ منظوری کے بعد بیلجیم برقعہ پر پابندی لگانے والا پہلا یورپی ملک بن گیا ہے۔اس بل کے مطابق برقعے پرعائد پابندی کے بعد خلاف ورزی کرنے والے پرپندرہ سے پچیس یورو جرمانہ عائد کیا جائے گا جبکہ سات دن قید بھی ہوسکتی ہے۔یاد رہے کہ فرانس کی پارلیمنٹ میں بھی اس طر ح کا بل پیش کیا جا چکا ہے اورامکان ہے کہ وہاں بھی برقعہ پرپابندی عائد کردی جائے گی۔