برطانیہ میں وزارت عظمیٰ کے امیدواروں گورڈن براؤن، ڈیوڈ کیمرون اورنِک کلیگ نے آخری مباحثے میں ایک دوسرے پرالزام تراشیاں  کی ہیں۔

آخری ٹی وی مباحثے میں حصہ لیتے ہوئے وزیراعظم گورڈن براؤن نے کہا کہ ان کی حکومت نے کم آمدنی والے افراد پرٹیکس میں کمی کی ہے جبکہ کنزرویٹو پارٹی امراء کے لیے ٹیکس میں کمی لانا چاہتی ہے۔ گورڈن براؤن نے واضح کیا کہ برطانوی بینکوں کو غیرذمہ دارانہ اورغیرمنصفانہ انداز میں کام کرنے کی اجازت نہیں دیں گے ۔ لبرل ڈیموکریٹ امیدوار نِک کلیگ کا کہنا تھا کہ ٹیکس کے نظام میں بہتری لانے کی ضرورت ہے۔انہوں اپنی پالیسی واضح کرتے ہوئےکہا کہ تجارتی منافع پردس فیصد ٹیکس لگانا چاہتا ہوں۔ کنزرویٹوپارٹی کے امیدوارڈیوڈ کیمرون نے کہا کہ گورڈن براؤن برطانوی عوام کوگمراہ کرنا چھوڑدیں اوربرطانوی بنک عوام کی رقم کو رسک میں نہ ڈالیں۔انہوں نے کہا کہ غیر ضروری اخراجات میں کمی لانا ہوگی تاکہ معیشت کوترقی کی راہ پرگامزن کیا جا سکے۔

ای پیپر دی نیشن