تیسرا آئی سی سی ٹوئنٹی ٹونٹی ورلڈ کپ آج سے ویسٹ انڈیزمیں شروع ہو رہا ہے۔ پاکستان اپنے اعزازکا دفاع کرے گا۔

Apr 30, 2010 | 22:00

سفیر یاؤ جنگ
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں بارہ ممالک کی ٹیمیں شرکت کر رہی ہیں جنہیں چار گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔ گروپ اے میں دفاعی چیمپئن پاکستان، آسٹریلیا اور بنگلہ دیش، گروپ بی میں سری لنکا، نیوزی لینڈ اورزمبابوے، گروپ سی میں بھارت، جنوبی افریقہ اور افغانستان جبکہ گروپ ڈی میں میزبان ویسٹ انڈیز، برطانیہ اور آئرلینڈ کی ٹیمیں شامل ہیں۔ ٹورنامنٹ کے ابتدائی راؤنڈ میں ہر ٹیم دو گروپ میچ کھیلے گی۔ گروپ کی دو ٹاپ ٹیمیں سپر ایٹ مرحلے کے لیے کوالیفائی کریں گی۔ سپرایٹ مرحلے میں ٹیموں کو مزید دو گروپوں ای اور ایف میں تقسیم کیا جائے گا۔ اس مرحلہ میں بھی ہر ٹیم تین میچ کھیلے گی اور گروپ کی دو ٹاپ ٹیمیں ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کریں گی۔
مزیدخبریں