غیرملکی سربراہوں اوروفود کی جانب سے آصف علی زرداری کوبطور صدر پاکستان دیئے گئے ایک سوگیارہ تحائف اسلام آباد سے صدارتی کیمپ آفس بلاول ہاؤس کراچی منتقل کردیئے گئے ہیں۔

Apr 30, 2010 | 22:22

سفیر یاؤ جنگ
صدر کو یہ تحائف امریکی صدر، اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل ، سعودی عرب کے فرمانروا، ترکی کے صدر، سعودی انٹیلی جنس کے سربراہ، چین کے صدر، متحدہ عرب امارات کے صدر، شنگھائی کے میئر، بنگلہ دیش آرمی کے سربراہ، کینیڈا کے وزیردفاع سمیت مختلف بین الاقومی شخصیات کی جانب سے دیئے تھے۔ ایک سو گیارہ نادر انمول اور یادگارتحائف کو سخت سکیورٹی میں اسلام آباد سے کراچی پہنچادیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ان تحائف کو محفوظ رکھنے کے لیئے بلاول ہاؤس میں خصوصی انتظامات کی ہدایت کی گئی ہے۔ ان تحائف میں سونے کا گھوڑا، تلواریں، جدید ترین پستول، ماربل کا بنا ہوا کینڈل سیٹ، گولڈن ٹیبل واچ اور دیگراشیا شامل ہیں۔
مزیدخبریں