پشاور میں جماعت اسلامی خیبر پختونخواہ کے امیر پروفیسرابراہیم خان نے بم حملے میں جاں بحق ہونے والوں کے تعزیتی اجتماع سے خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ اے این پی کی حکومت حملے کی تفتیش میں کوئی پیش رفت نہیں کرسکی، اگر واقعہ کے مجرم گرفتار نہ ہوئے تو ان کی جماعت حکومت کو ہی مجرم سمجھے گی۔ انہوں نے کہا کہ اب تک اسی بات کا تعین نہیں ہوسکا کہ حملے کا ہدف کون تھا ۔ ان کا کہنا تھا کہ حکمرانوں نے ملک کو پرائی جنگ میں دھکیل رکھا ہے، اس جنگ سے ہمارا کوئی تعلق نہیں ۔ خودکش حملے میں شہید ہونے والوں کے لواحقین نے بھی تقریب سے خطاب کیا۔